الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
258. بَابُ الْخُطْبَةِ وَالْقِرَاءَةِ فِيهَا .
خطبہ دینا اور اس میں قرأت کرنا
حدیث نمبر: 3163
وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ عَقْرَبَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَامَ بِخُطْبَةٍ لَا يَلْتَمِسُ بِهَا إِلَّا رِيَاءً وَسُمْعَةً وَقَفَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مَوْقِفَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ فِي الْأَدَبِ وَفِي الزُّهْدِ
سیدنا بشیر بن عقربہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خطبہ دینے کے لئے کھڑا ہوتا ہے، اور اس کے ذریعے اس کا مقصد صرف ریاء کاری اور شہرت کا حصول ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے ریاء کاری اور شہرت کے مقام پر ٹھہرائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث آگے چل کر ادب سے متعلق باب اور زہد سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3163]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15643، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1227»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 3163 in Urdu