🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ .
استسقاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3283
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَمْحَلَ النَّاسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُ الْمُسْلِمُونَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَحَطَ الْمَطَرُ وَيَبِسَ الشَّجَرُ (وَهَلَكَتِ الْمَوَاشِي) وَأَسِنَتِ النَّاسُ فَاسْتَسْقِ لَنَا رَبَّكَ، فَقَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ كَذَا وَكَذَا فَاخْرُجُوا وَاخْرُجُوا مَعَكُمْ بِصَدَقَاتٍ"، فَلَمَّا كَانَ ذَلِكَ الْيَوْمُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّاسُ، يَمْشِي وَيَمْشُونَ وَعَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ وَالْوَقَارُ، حَتَّى أَتَى الْمُصَلَّى فَتَقَدَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ يَجْهَرُ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ وَالِاسْتِسْقَاءِ فِي الرَّكْعَةِ الْأَوْلَى بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ اسْتَقْبَلَ الْقَوْمَ بِوَجْهِهِ، وَقَلَبَ رِدَاءَهُ ثُمَّ جَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَكَبَّرَ تَكْبِيرَةً قَبْلَ أَنْ يَسْتَسْقِيَ ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا رَحْبًا رَبِيعًا وَجَدًّا غَدَقًا طَبَقًا مُغْدِقًا هَنِيئًا مُرِيعًا مُرْبِعًا وَابِلًا شَامِلًا مُسْبِلًا نَجْلًا دَائِمًا دَرَرًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَيْرَ رَائِثٍ، اللَّهُمَّ تُحْيِي بِهِ الْبِلَادَ وَتُغِيثُ بِهِ الْعِبَادَ وَتَجْعَلُهُ بَلَاغًا لِلْحَاضِرِ مِنَّا وَالْبَادِ، اللَّهُمَّ أَنْزِلْ عَلَيْنَا فِي أَرْضِنَا زِينَتَهَا وَأَنْزِلْ (عَلَيْنَا) فِي أَرْضِنَا سَكَنَهَا اللَّهُمَّ أَنْزِلْ عَلَيْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا فَأَحْيِي بِهِ بَلْدَةً مَيْتَةً وَاسْقِهِ مَا خَلَقْتَ أَنْعَامًا وَأَنَاسِيَّ كَثِيرًا"، قَالَ: فَمَا بَرِحُوا حَتَّى أَقْبَلَ قَزَعٌ مِنَ السَّحَابِ فَالْتَأَمَ بَعْضُهُ إِلَى بَعْضٍ ثُمَّ مَطَرَتْ عَلَيْهِمْ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لَا تُقْلِعُ عَنِ الْمَدِينَةِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: قَدْ رَأَيْتُهُ أَحَدَ الْكَذَّابِينَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں بارش نہیں ہوئی، مسلمان آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بارش کا قحط ہو گیا ہے، درخت خشک ہو گئے ہیں، مویشی ہلاکت کا شکار ہو رہے ہیں اور لوگ بیمار ہو رہے ہیں، آپ اپنے پروردگار سے ہمارے لئے بارش کی دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب فلاں دن آئے گا، تو تم لوگ نکلنا اور تم لوگ اپنے ساتھ اپنے صدقات لے کے آنا، جب وہ مخصوص دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگ نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیدل چلتے ہوئے تشریف لے گئے اور لوگ بھی پیدل گئے، ان سب لوگوں پر سکینت اور وقار تھا، یہاں تک کہ وہ لوگ عید گاہ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے، آپ نے اُن لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں، جن میں آپ نے بلند آواز میں قرأت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز میں اور استقاء کی نماز میں پہلی رکعت میں، سورہ فاتحہ اور سورت الاعلیٰ پڑھتے تھے، اور دوسری رکعت میں سورت فاتحہ اور سورت الغاشیہ پڑھتے تھے، جب آپ نے نماز مکمل کی، تو آپ نے لوگوں کی طرف رخ کیا، اور اپنی چادر کو الٹا لیا، پھر آپ گھٹنوں کے بل جھک گئے، دونوں ہاتھ بلند کر لئے اور بارش کے نزول کی دعا کرنے سے پہلے آپ نے تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو ہمیں ایسے بادل کے ذریعے سیراب فرما! جو برسنے والا ہو، وسیع ہو، پیداوار کرنے والا ہو، بھر پور ہو، زیادہ بارش والا ہو، تہوں والا ہو، سیراب کرنے والا ہو، عام ہو، سر سبز و شاداب کر دے، گھاس پھوس پیدا کرنے والا ہو، موسلا دھار ہو، شامل ہو، لٹکانے والا ہو، تیزی سے چلنے والا ہو، مستقل ہو، لبریز ہو، نفع بخش ہو، نقصان دہ نہ ہو، جلدی ہو تاخیر سے نہ ہو، اے اللہ! تو اُس کے ذریعے شہروں کو زندگی دے دے، اور بندوں کی مدد کر دے، تو اسے ہم میں سے شہریوں اور باہر سے آنے والوں کے لئے سہولت کا باعث بنا دے، اے اللہ! ہم پر ہماری زمین میں اس کی زینت نازل کر دے، اور ہم پر ہماری زمین میں اس کی سکینت نازل کر دے، اے اللہ! ہم پر آسمان سے پاک پانی نازل کر دے، اور اس کے ذریعے بنجر شہر کو زندگی دے دے، اور اسے سیراب کر دے اور اس کے ذریعے جانوروں کو اور بہت سے لوگوں کو جنہیں تو نے پیدا کیا ہے، سیراب کر دے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ابھی وہ لوگ اسی حالت میں تھے کہ اس دوران بادل کا ایک ٹکڑا آیا، پھر وہ ٹکڑے ایک دوسرے سے مل گئے، پھر ان لوگوں پر مسلسل سات دن بارش ہوتی رہی، جو مدینہ منورہ میں رکی نہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے اس کی مانند حدیث ذکر کی ہے، جو ”صحیح“ میں منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: اس کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ وہ جھوٹے لوگوں میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3283]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13332، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 27، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7615»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 3283 in Urdu