🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ .
استسقاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3289
وَعَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ قَالَ: اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ: إِنَّ التَّمْرَ فِي الْمَرَابِدِ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا حَتَّى يَقُومَ أَبُو لُبَابَةَ عُرْيَانًا فَيَسُدَّ مَبْعَثَ مِرْبَدِهِ بِإِزَارِهِ" وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ سَحَابًا فَأَمْطَرَتْ فَاجْتَمَعُوا إِلَى أَبِي لُبَابَةَ فَقَالُوا: إِنَّهَا لَا تُقْلِعُ حَتَّى تَقُومَ عُرْيَانًا وَتَسُدَّ مَبْعَثَ مِرْبَدِكَ بِإِزَارِكَ فَفَعَلَ فَأَصْحَتْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کے نزول کی دعا کی، تو سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کھجوریں گوداموں میں پڑی ہوئی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! ہم پر اتنی بارش نازل فرما کہ ابولبابہ کو اضافی کپڑے اتار کر اپنے تہبند کے ذریعے گودام تک پانی کے راستے کو روکنا پڑے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: آسمان میں کوئی بادل نظر نہیں آ رہا تھا، پھر بارش نازل ہونا شروع ہوئی، (اور مسلسل ہوتی رہی) لوگ اکھٹے ہو کر سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انہوں نے یہ کہا: کہ یہ بارش اُس وقت تک نہیں رکے گی، جب تک آپ اضافی کپڑے اتار کر اپنے تہبند کے ذریعے گودام تک پانی جانے کو نہیں روکیں گے، انہوں نے ایسا ہی کیا، تو بارش رک گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3289]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 359»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3289 in Urdu