🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابٌ فِي السَّحَابِ وَعَلَامَةِ الْمَطَرِ .
بادل اور بارش کی علامت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3297
عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ - يَعْنِي: ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا - قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا إِلَى جَنْبِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَمَرَّ شَيْخٌ جَمِيلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ وَفِي أُذُنَيْهِ صَمَمٌ - أَوْ قَالَ: وَقْرٌ - فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ حُمَيْدٌ فَلَمَّا أَقْبَلْ قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي أَوْسِعْ لَهُ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَإِنَّهُ قَدْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَقَالَ لَهُ حُمَيْدٌ: حَدِّثْنِي بِالْحَدِيثِ الَّذِي حَدَّثْتَنِي بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ تَعَالَى وَآلِهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الشَّيْخُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُنْشِئُ السَّحَابَ فَيَنْطِقُ أَحْسَنَ النُّطْقِ وَيَضْحَكُ أَحْسَنَ الضَّحِكِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعد بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: میں حمید بن عبدالرحمن کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران بنی غفار سے تعلق رکھنے والے ایک خوبصورت بزرگ گزرے، جن کی سماعت کمزور تھی، حمید نے انہیں پیغام بھیجا، جب وہ آئے تو انہوں نے کہا: میرے بھانجے! تم ان کے لئے اور میرے لئے جگہ کشادہ کر دو، کیونکہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ صاحب تشریف لائے، اور میرے اور حمید کے درمیان تشریف فرما ہوئے، حمید نے اُن سے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے، جو آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کریں، تو اُن بزرگ نے بتایا: کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالی بادل کو پیدا کرتا ہے، اور وہ عمدہ کلام کرتا ہے، اور اچھی طرح سے ہنستا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3297]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23174»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 3297 in Urdu