الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
حدیث نمبر: 3399
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ لَمْ يَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الضُّحَى قَطُّ إِلَّا أَنْ يَخْرُجَ فِي سَفَرٍ أَوْ يَقْدِمَ مِنْ سَفَرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصَلِّي الضُّحَى إِلَّا أَنْ يَقْدِمَ مِنْ سَفَرٍ أَوْ يَخْرُجَ وَكَّلَاهُمَا رَوَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَّاحَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسٌ.
قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَأَغْفَلَهُ الشَّرِيفُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے کبھی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چاشت کے وقت نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، البتہ اگر آپ کسی سفر پر تشریف لے جانے لگتے، یا سفر سے واپس تشریف لاتے (تو اُس وقت نماز ادا کر لیتے تھے)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے، البتہ اگر آپ کسی سفر سے تشریف لاتے، یا سفر پر تشریف لے جانے لگتے، تو ایسا کر لیتے تھے۔ یہ دونوں روایات عبیداللہ بن رواحہ نے نقل کی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور شریف نے بھی اُن سے غفلت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3399]

تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل، مسند انس بن مالك رضي الله تعالى عنه حديث 12398 مسند ابي يعلي الموصلى سعيد بن سنان، 4222، أخرجه مسند أحمد برقم: 11944، 12211»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3399 in Urdu