🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3419
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ صَلَّى أَرْبَعًا كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَمَنْ صَلَّى سِتًّا كُفِيَ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَمَنْ صَلَّى ثَمَانِيًا كَتَبَهُ اللَّهُ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ صَلَّى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، وَمَا مِنْ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلَّا لِلَّهِ مَنٌّ يَمُنُّ بِهِ عَلَى عِبَادِهِ وَصَدَقَةٌ، وَمَا مَنَّ اللَّهُ عَلَى أَحَدٍ مِنْ عِبَادِهِ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ يُلْهِمَهُ ذِكْرَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَفَّهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص چاشت کے وقت دو رکعات ادا کرتا ہے، اس کا شمار ”غافلین“ میں نہیں کیا جاتا، جو شخص چار رکعات ادا کرتا ہے، اس کا شمار عبادت گزاروں میں کیا جاتا ہے، جو شخص چھ رکعات ادا کرتا ہے، اس دن میں اس کی کفایت ہو جاتی ہے، جو شخص آٹھ رکعات ادا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا نام ”قانتین“ میں نوٹ کر لیتا ہے، جو شخص بارہ رکعات ادا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے، اور رات اور دن میں، ہر وقت اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر احسان کرتا ہے، اور صدقہ کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے کسی ایک پر کوئی ایسا فضل نہیں کرتا، جو اس سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اُسے اپنے ذکر کی توفیق نصیب کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن یعقوب زمعی ہے، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، علی بن مدینی اور دیگر حضرات نے اُسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3419]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 3419 in Urdu