الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
حدیث نمبر: 3427
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّهُ صَلَّى الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ: إِنَّمَا صَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّاهَا رَكْعَتَيْنِ حِينَ بُشِّرَ بِالْفَتْحِ وَحِينَ بُشِّرَ بِرَأْسِ أَبِي جَهْلٍ قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ الصَّلَاةَ حِينَ بُشِّرَ بِرَأْسِ أَبِي جَهْلٍ فَقَطْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ شَعْثَاءُ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهَا وَلَا جَرَحَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ شَعْثَاءُ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهَا وَلَا جَرَحَهَا.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے چاشت کے وقت دو رکعات ادا کیں، تو ان کی اہلیہ نے اُن سے کہا: آپ نے دو رکعات ادا کی ہیں؟ تو انہوں نے یہ بتایا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب فتح کی خوشخبری دی گئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز میں دو رکعات ادا کی تھیں، اور جب آپ کو ابوجہل کے سر کی خوشخبری دی گئی تھی (تو اُس وقت بھی دو رکعات ادا کی تھیں)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے، اس صحابی کے حوالے سے صرف
یہ روایت نقل کی ہے: کہ ”جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ابوجہل کے سر کی خوشخبری دی گئی، تو آپ نے نماز ادا کی تھی“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی شعشاء ہے، میں نے کسی کو اس کی توثیق کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور نہ ہی اُس پر جرح کرتے ہوئے پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3427]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3427 in Urdu