الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَتْرِ .
وتر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 3435
عَنْ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - زَادَكُمْ صَلَاةً فَصَلُّوهَا فِيمَا بَيْنَ الْعِشَاءِ إِلَى الصُّبْحِ: الْوَتْرَ الْوَتْرَ".
أَلَا وَإِنَّهُ أَبُو بَصْرَةَ الْغِفَارِيُّ قَالَ أَبُو تَمِيمٍ: فَكُنْتُ أَنَا وَأَبُو ذَرٍّ قَاعِدَيْنِ قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِي أَبُو ذَرٍّ فَانْطَلَقْنَا إِلَى أَبِي بَصْرَةَ فَوَجَدْنَاهُ عَلَى الْبَابِ الَّذِي يَلِي بَابَ عَمْرٍو فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: يَا أَبَا بَصْرَةَ أَنْتَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - زَادَكُمْ صَلَاةً فَصَلُّوهَا فِيمَا بَيْنَ الْعِشَاءِ إِلَى صَلَاةِ الصُّبْحِ: الْوَتْرَ الْوَتْرَ"؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ إِسْنَادَانِ عِنْدَ أَحْمَدَ أَحَدُهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَلِيَّ بْنَ إِسْحَاقَ السُّلَمِيَّ شَيْخَ أَحْمَدَ وَهُوَ ثِقَةٌ.

ابوتمیم جیشانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، ایک صاحب نے مجھے یہ بات بتائی: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں مزید ایک نماز عطا کی ہے، تو تم اسے عشاء سے لے کر، صبح کی نماز کے درمیان میں ادا کرو، وہ وتر ہے، وتر ہے“۔ خبردار! وہ راوی سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ تھے۔ ابوتمیم کہتے ہیں: ایک مرتبہ میں اور سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا، پھر ہم چلتے ہوئے سیدنا ابوبصرہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تو ہم نے انہیں اس دروازے کے پاس پایا، جو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے دروازے کے قریب تھا، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوبصرہ! کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں مزید ایک نماز عطا کی ہے، تو تم اسے عشاء سے لے کر، صبح کی نماز کے درمیان میں ادا کرو، وہ وتر ہے، وتر ہے“۔ تو سیدنا ابوبصرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کو دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے، جن میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام أحمد کے استاد علی بن اسحاق سلمی کا معاملہ مختلف ہے، ویسے وہ ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3435]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26687»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3435 in Urdu