الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَتْرِ .
وتر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 3438
وَلَهُ عِنْدَهُ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَى أُمَّتِي الْخَمْرَ وَالْمَيْسِرَ وَالْمِزْرَ وَالْقِنِّينَ (وَالْكُوبَةَ) وَزَادَنِي صَلَاةَ الْوِتْرِ".
وَكِلَا الطَّرِيقَيْنِ لَا يَصِحُّ ؛ لِأَنَّ فِي الْأُولَى الْمُثَنَّى بْنَ الصَّبَّاحِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الثَّانِي إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
وَكِلَا الطَّرِيقَيْنِ لَا يَصِحُّ ؛ لِأَنَّ فِي الْأُولَى الْمُثَنَّى بْنَ الصَّبَّاحِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الثَّانِي إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
امام أحمد نے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، یہ روایت بھی نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری امت پر شراب، جوئے، مزر (مخصوص قسم کی شراب، جو گندم، جو، یا شہد کے ذریعے بنائی جاتی ہے،) قنین (اس سے مراد ”عود“ یعنی مخصوص قسم کا ساز ہے)، کو بہ (ایک قول کے مطابق اس سے مراد چوسر ہے، اور ایک قول کے مطابق اس سے مراد، ڈھول ہے) کو حرام قرار دیا ہے، اور مجھے وتر کی نماز مزید عطا کی ہے“۔
اس روایت کے دونوں طرق مستند نہیں ہیں، تاہم پہلی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، اور وہ ضعیف ہے، جب کہ دوسری سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبدالرحمن بن رافع ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3438]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3438 in Urdu