🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ الْوِتْرِ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَآخِرَهُ وَقَبْلَ النَّوْمِ .
رات کے ابتدائی، یا آخری حصے میں، یا سونے سے پہلے وتر ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3478
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ أَبَا بَكْرٍ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى ثُمَّ أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُؤْمِنٌ حَذِرٌ" فَقَالَ لِعُمَرَ:" كَيْفَ تُوتِرُ؟" فَقَالَ:" أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى ثُمَّ أَنَامُ حَتَّى أُوتِرَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُؤْمِنٌ قَوِيٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں دو، دو رکعات ادا کرتا رہتا ہوں، پھر سونے سے پہلے وتر ادا کر لیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہ ایک محتاط مؤمن کا طریقہ ہے، آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں دو، دو رکعات ادا کرتا رہتا ہوں پھر میں سو جاتا ہوں، یہاں تک کہ رات کے آخری حصے میں (بیدار ہو کر) وتر ادا کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک طاقتور مؤمن کا طریقہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3478]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3478 in Urdu