الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ .
رات کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3534
وَعَنْ أَبِي مُعَانِقٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرَفًا يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا وَبَاطِنُهَا مِنْ ظَاهِرِهَا أَعَدَّهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ وَأَدَامَ الصِّيَامَ وَصَلَّى بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا مُعَانِقٍ لَيْسَتْ لَهُ صُحْبَةٌ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي ثِقَاتِ التَّابِعِينَ، وَسُئِلَ عَنْهُ الدَّارَقُطْنِيُّ فَقَالَ: مَجْهُولٌ لَا شَيْءَ.

ابومعانق اشعری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایسے بالا خانے ہیں، جن کا بیرونی حصہ اندر سے، اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ اس شخص کے لئے تیار کیے ہیں، جو کھانا کھلاتا ہے ہمیشہ روزے رکھتا ہے، اور رات کو اس وقت نماز ادا کرتا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ ”ابومعانق“ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ ”ثقہ“ تابعین میں کیا ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ سے ان کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو انہوں نے فرمایا: یہ مجہول ہے، اور کوئی چیز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3534]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22398، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20883، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3467»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3534 in Urdu