الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ .
رات کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3536
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ وَيَضْحَكُ إِلَيْهِمْ وَيَسْتَبْشِرُ بِهِمُ: الَّذِي إِذَا انْكَشَفَتْ فِئَةٌ قَاتَلَ وَرَاءَهَا بِنَفْسِهِ لِلَّهِ تَعَالَى فَإِمَّا أَنْ يُقْتَلَ وَإِمَّا أَنْ يَنْصُرَهُ اللَّهُ وَيَكْفِيَهُ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا كَيْفَ صَبَرَ لِي بِنَفْسِهِ!؟ وَالَّذِي لَهُ امْرَأَةٌ حَسَنَةٌ وَفِرَاشٌ لَيِّنٌ حَسَنٌ فَيَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ يَذَرُ شَهْوَتَهُ وَيَذْكُرُنِي وَلَوْ شَاءَ رَقَدَ، وَالَّذِي إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ وَكَانَ مَعَهُ رَكْبٌ فَسَهِرُوا ثُمَّ هَجَعُوا فَقَامَ مِنَ السَّحَرِ فِي ضَرَّاءَ سِرًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ ایسے ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتا ہے، انہیں دیکھ کے مسکرا دیتا ہے، اور انہیں دیکھ کے خوش ہوتا ہے، وہ شخص کہ جب (مسلمانوں کا) کوئی دستہ پسپا ہو جائے، تو وہ اس کے پیچھے رہ کر اللہ تعالیٰ کی خاطر اپنی ذات کے ساتھ جنگ کرتا ہے، یا شہید ہو جاتا ہے، یا پھر اللہ تعالیٰ اُس کی مدد کرتا ہے، اور اس کی کفایت کر دیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: میرے اس بندے کا جائزہ لو! اس نے میری خاطر کیسے اپنی ذات کے حوالے سے صبر سے کام لیا ہے، اور وہ شخص جس کی خوبصورت بیوی ہو اور نرم اور عمدہ بچھونا ہو اور وہ رات کے وقت کھڑا ہو کر (نوافل ادا کرے) تو اللہ فرماتا ہے: اس نے اپنی خواہش کو ترک دیا ہے، اور میرا ذکر کر رہا ہے، اگر یہ چاہتا تو یہ سو جاتا اور وہ شخص جو سفر کر رہا ہو، اس کے ساتھی اور بھی سوار ہوں، وہ لوگ سو جائیں، اور وہ شخص سحری کے وقت تنگی یا آسانی ہر حالت میں نوافل ادا کرتا رہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3536]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3536]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3536 in Urdu