الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ .
رات کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3540
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: أَلَا إِنَّ اللَّهَ يَضْحَكُ إِلَى رَجُلَيْنِ: رَجُلٌ قَامَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ مِنْ فِرَاشِهِ وَلِحَافِهِ وَدِثَارِهِ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَلَائِكَتِهِ: مَا حَمَلَ عَبْدِي هَذَا عَلَى مَا صَنَعَ؟ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا رَجَاءَ مَا عِنْدَكَ وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدَكَ؟! فَيَقُولُ: فَإِنِّي قَدْ أَعْطَيْتُهُ مَا رَجَا وَأَمَّنْتُهُ مِمَّا يَخَافُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”خبردار! اللہ تعالیٰ دو آدمیوں کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے، ایک وہ شخص جو ٹھنڈی رات میں اپنے بستر، لحاف، چادر کو چھوڑ کر اٹھتا ہے، وضو کرتا ہے، اور پھر نماز کی طرف جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے اس بندے کو ایسا کرنے پر کس بات نے مجبور کیا؟ وہ عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! اس چیز کی امید نے جو تیرے پاس ہے، اور اس چیز کے ڈر، نے، جو تیرے پاس ہے، تو پروردگار فرماتا ہے: اس نے جو امید رکھی ہے، وہ میں اسے عطا کرتا ہوں، اور جس چیز سے وہ ڈرتا ہے، اُس کے حوالے سے میں اسے امان دیتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3540]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3540]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله، عبد الله بن مسعود الهذلي خطبة ابن مسعود، 8412، أخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8532»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 3540 in Urdu