الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ .
رشک، صرف آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 3545
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا لَفَعَلْتُ كَمَا فَعَلَ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُهُ فِي حَقِّهِ فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا لَفَعَلْتُ كَمَا يَفْعَلُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رشک صرف دو طرح کے آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن عطا کیا ہو، تو وہ رات دن اس کی تلاوت کرتا رہتا ہو، تو دوسرا آدمی یہ کہے: کہ اگر مجھے بھی اس کی مانند دیا گیا ہوتا، جو اس شخص کو دیا گیا ہے، تو میں نے ویسا ہی کرنا تھا، جس طرح یہ کرتا ہے، اور ایک وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا اور وہ حق میں اس کو خرچ کرتا ہو، تو دوسرا شخص یہ کہے: اگر مجھے بھی وہ چیز دی گئی ہوتی، جو اس کو دی گئی ہے، تو میں بھی ویسا ہی کرتا جس طرح یہ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3545]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3545]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3545 in Urdu