الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ .
جب آدمی رات کے وقت بیدار ہو، تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 3585
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [حَنِيفًا] فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ قَامَ مِنَ اللَّيْلِ فَتَوَضَّأَ وَمَضْمَضَ فَاهُ ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ مِائَةَ مَرَّةٍ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِائَةَ مَرَّةٍ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِائَةَ مَرَّةٍ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ إِلَّا الدِّمَاءَ وَالْأَمْوَالَ فَإِنَّهَا لَا تَبْطُلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن جنادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ”حنیف“ میں موجود تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص رات کے وقت اٹھ کر وضو کرے اور اپنے منہ میں کلی کرے اور پھر یہ پڑھے: «سبحان الله» ایک سو مرتبہ، «الحمدلله» ایک سو مرتبہ، «لا اله الا الله» ایک سو مرتبہ، تو اُس شخص کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، البتہ قتل، یا مال ہتھیانے کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ یہ کالعدم نہیں ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن بن عطیہ عوفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3585]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن بن عطیہ عوفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3585]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5484»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3585 in Urdu