الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ مَا تُسْتَفْتَحُ بِهِ الصَّلَاةَ .
نماز کا آغاز کس چیز کے ذریعے کیا جائے؟
حدیث نمبر: 3594
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ مِنَ اللَّيْلِ كَبَّرَ ثَلَاثًا وَسَبَّحَ ثَلَاثًا وَهَلَّلَ ثَلَاثًا ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مَنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَشِرْكِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو نماز پڑھنا شروع کرتے تھے، تو تین مرتبہ تکبیر کہتے تھے، تین مرتبہ «سبحان الله» کہتے تھے، تین مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھتے تھے، پھر یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! بے شک میں، مردود شیطان سے، اُس کے ٹھونگا مارنے، پھونک مارنے اور شریک ہونے سے، تیری پناہ مانگتا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3594]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3594]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21673، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 375»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3594 in Urdu