الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابُ الْجَهْرِ بِالْقُرْآنِ ، وَكَيْفَ يُقْرَأُ .
بلند آواز میں قرآن پڑھنا، اسے کیسے پڑھا جائے؟
حدیث نمبر: 3596
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اعْتَكَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ قَالَ: فَبُنِيَ لَهُ بَيْتٌ مِنْ سَعَفٍ قَالَ: فَأَخْرَجَ رَأْسَهُ مِنْهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الْمُصَلِّيَ إِذَا صَلَّى فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فَلْيَنْظُرْ بِمَا يُنَاجِيهِ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الِاعْتِكَافُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الِاعْتِكَافُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری عشرے میں اعتکاف کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کھجور کے پتوں کا گھر (یعنی حجرہ نما) بنا دیا گیا، ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس میں سے سر باہر نکالا اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک نمازی شخص جب نماز ادا کر رہا ہوتا ہے، تو وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کر رہا ہوتا ہے، تو اُسے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ وہ مناجات میں کیا پڑھ رہا ہے؟ اور تم ایک دوسرے کے مقابلے میں آواز بلند نہ کرو!“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ اس حدیث میں سے صرف اعتکاف کا ذکر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3596]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6092، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13572»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3596 in Urdu