🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابٌ فِي عَمَلِ السِّرِّ .
پوشیدہ عمل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3628
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي أَعْمَلُ الْعَمَلَ فَأُسِرُّهُ فَيَظْهَرُ فَأَفْرَحُ بِهِ؟ قَالَ:" كُتِبَ لَكَ أَجْرَانِ: أَجْرُ السِّرِّ وَأَجْرُ الْعَلَانِيَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ أَسَدٍ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میں کوئی عمل کرتا ہوں، اور اُس کو پوشیدہ رکھتا ہوں، پھر وہ ظاہر ہو جاتا ہے، تو مجھے اُس سے خوشی ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں دو گنا اجر ملے گا، پوشیدہ کام کرنے کا اجر، اور علانیہ کام کرنے کا اجر“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن اسد ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3628]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله من اسمه عقيل ذكوان ابو صالح السمان، 14557 شعب الإيمان للبيهقى التاسع والثلاثون من شعب الإيمان، باب فى السرور بالحسنة والاعتمام بالسيئة 6732»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 3628 in Urdu