الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3635
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُومُ اللَّيْلَ حَتَّى تَتَفَطَّرَ قَدَمَاهُ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَلَيِسَ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ:" أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ وَرَوَى عَنْهُ الْعُقَيْلِيُّ وَكَانَ يَزْعُمُ أَنَّهُ ثِقَةٌ.

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نوافل ادا کرتے رہتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے پاؤں پھول جاتے تھے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت نہیں کر دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن حکم ہے، اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: یہ بعض اوقات غلطی کرتا ہے، عقیلی نے اس سے روایات نقل کی ہیں ان کا یہ کہنا ہے: یہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3635]

تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني، باب العين باب الميم من اسمه محمد 7331، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7195، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 301»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3635 in Urdu