الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3657
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَاهُ بَعَثَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَاجَةٍ قَالَ: فَوَجَدْتُهُ جَالِسًا مَعَ أَصْحَابِهِ فِي الْمَسْجِدِ فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أُكَلِّمَهُ فَلَمَّا صَلَّى الْمَغْرِبَ قَامَ يَرْكَعُ حَتَّى انْصَرَفَ مَنْ بَقِيَ فِي الْمَسْجِدِ ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى مَنْزِلِهِ وَتَبِعْتُهُ، فَلَمَّا سَمِعَ حِسِّي قَالَ:" مَنْ هَذَا؟" قُلْتُ: ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ:" ابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ؟" قُلْتُ: ابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ قَالَ:" مَرْحَبًا بِابْنِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اُن کے والد نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کسی کام کے سلسلے میں بھیجا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اصحاب کے ساتھ مسجد میں بیٹھا ہوا پایا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکا، جب آپ نے مغرب کی نماز ادا کر لی، تو آپ اُٹھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نوافل ادا کرنے شروع کیے، یہاں تک کہ مسجد میں موجود لوگ واپس چلے گئے، آپ بھی اپنے گھر چلے گئے، میں آپ کے پیچھے آیا، جب آپ نے میری آہٹ محسوس کی، تو دریافت کیا: کون ہے؟ تو میں نے عرض کی: ابن عباس، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اللہ کے رسول کا چچا زاد؟ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول کا چچا زاد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے رسول کے چچا زاد کو خوش آمدید ہے!
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے اس کی مانند حدیث ذکر کی ہے، جو ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3657]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3657 in Urdu