الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ صَلَاةِ الْحَاجَةِ .
نماز حاجت کا بیان
حدیث نمبر: 3666
عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: صَحِبْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَتَعَلَّمُ مِنْهُ فَلِمَا حَضَرَهُ الْمَوْتُ قَالَ: آذِنِ النَّاسَ بِمَوْتِي فَآذَنْتُ النَّاسَ بِمَوْتِهِ، فَجِئْتُ وَقَدْ مُلِئَ الدَّارُ وَمَا سِوَاهُ [ قَالَ: فَقُلْتُ: قَدْ آذَنْتُ النَّاسِ بِمَوْتِكَ، وَقَدْ مُلِئَ الدَّارُ وَمَا سِوَاهُ ] قَالَ: أَخْرِجُونِي فَأَخْرَجْنَاهُ قَالَ: فَأَجْلِسُونِي فَأَجْلَسْنَاهُ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ يُتِمُّهُمَا أَعْطَاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مَا سَأَلَ مُعَجَّلًا أَوْ مُؤَخَّرًا".
قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: [ يَا أَيُّهَا النَّاسُ ] إِيَّاكُمْ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمُلْتَفِتٍ فَإِنْ غُلِبْتُمْ فِي التَّطَوُّعِ فَلَا تُغْلَبُنَّ فِي الْفَرَائِضِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَيْمُونٌ أَبُو مُحَمَّدٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.

یوسف بن عبداللہ بن سلام بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے پاس رہا، تاکہ اُن سے علم حاصل کرتا رہوں، جب اُن کی وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: لوگوں کو میرے قریب المرگ ہونے کی اطلاع دے دو! میں نے لوگوں کو اطلاع دے دی، میں آیا تو گھر بھر چکا تھا اور باہر بھی لوگ موجود تھے، میں نے کہا: میں نے لوگوں کو آپ کے قریب المرگ ہونے کی اطلاع دیدی ہے، تو گھر اور باہر لوگ بھر چکے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: تم مجھے باہر لے جاؤ! ہم انہیں باہر لے آئے، تو انہوں نے فرمایا: تم مجھے بٹھاؤ! ہم نے انہیں بٹھا دیا، انہوں نے فرمایا: اے لوگو! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے اور پھر دو رکعات مکمل ادا کرے، تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگے گا، تو اللہ تعالیٰ اُسے وہ چیز جلدی یا تاخیر سے عطا کر دے گا“۔ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! نماز کے دوران ادھر ادھر توجہ کرنے سے بچو! کیونکہ ادھر ادھر توجہ کرنے والے کی نماز نہیں ہوتی ہے، اگر مجبوراً ایسا کرنا پڑے، تو نفل میں ایسا کر لو، فرض میں ایسا نہ کرنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون ابومحمد ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3666]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون ابومحمد ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3666]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند الأنصار من مسند القبائل، من حديث أبى الدرداء عويمر 26895، أخرجه مسند أحمد برقم: 26951»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3666 in Urdu