الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ الِاسْتِخَارَةِ .
استخارہ کا بیان
حدیث نمبر: 3676
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَا: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا الِاسْتِخَارَةَ كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمَ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ اللَّهُمَّ مَا قَضَيْتَ عَلَيَّ مِنْ قَضَاءٍ فَاجْعَلْ عَاقِبَتَهُ إِلَى خَيْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَانِئِ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَهُوَ مُتَّهَمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَانِئِ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَهُوَ مُتَّهَمٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں استخارہ کی تعلیم یوں دیا کرتے تھے جس طرح آپ ہمیں قرآن کی کسی سورت کی تعلیم دیتے تھے (استخارہ کے کلمات یہ ہیں:) ”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے علم کے مطابق بھلائی طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت کی مدد سے قدرت چاہتا ہوں، بے شک تو قدرت رکھتا ہے، اور میں قدرت نہیں رکھتا ہوں، تو علم رکھتا ہے، اور میں علم نہیں رکھتا ہوں، تو غیوب کا بہت زیادہ علم رکھنے والا ہے، اے اللہ! تو نے میرے خلاف جو فیصلہ دیا ہے، تو اُس کا انجام میرے حق میں بہتر کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہانی بن ابوعبلہ ہے، ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور وہ تہمت یافتہ شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3676]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11477»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 3676 in Urdu