🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابٌ ثَالِثٌ مِنْهُ .
اس سے متعلق تیسرا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3691
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنِّي تَحْتَ شَجَرَةٍ وَكَأَنَّ الشَّجَرَةَ تَقْرَأُ (ص) فَلَمَّا أَتَتْ عَلَى السَّجْدَةِ سَجَدَتْ فَقَالَتْ فِي سُجُودِهَا: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي بِهَا اللَّهُمَّ حُطَّ عَنِّيَ بِهَا وِزْرًا وَأَحْدِثْ لِي بِهَا شُكْرًا وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ سَجْدَتَهُ فَغَدَوْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" سَجَدْتَ أَنْتَ؟" قُلْتُ: لَا قَالَ:" فَأَنْتَ أَحَقُّ بِالسُّجُودِ مِنَ الشَّجَرَةِ"، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُورَةَ (ص) ثُمَّ أَتَى عَلَى السَّجْدَةِ وَقَالَ فِي سُجُودِهِ مَا قَالَتِ الشَّجَرَةُ فِي سُجُودِهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" قَالَتِ: اللَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا أَجْرًا" وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میں ایک درخت کے نیچے موجود ہوں اور وہ درخت سورت ”ص“ کی تلاوت کر رہا ہے، جب وہ سجدے کے مقام پر پہنچا تو وہ سجدے میں چلا گیا اور اس نے سجدے میں یہ پڑھا: ”اے اللہ! تو اس کی وجہ سے میری مغفرت کر دے اے اللہ! تو اس کی وجہ سے میرے گناہوں کو ختم کر دے اور اس کی وجہ سے مجھے شکر نصیب فرما اور اسے میری طرف سے قبول فرما لے، جس طرح تو نے اپنے بندے سیدنا داؤد سے ان کے سجدے کو قبول کیا تھا“۔ راوی کہتے ہیں: اگلے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوسعید! کیا تم نے سجدہ کیا تھا؟ میں نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو درخت کے مقابلے میں تم سجدہ کرنے کے زیادہ حق دار تھے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت ”ص“ تلاوت کی، جب آپ سجدے کے مقام پر پہنچے تو آپ نے سجدے کے دوران وہی کلمات کہے، جو درخت نے سجدے میں کہے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اس درخت نے یہ کہا: ”اے اللہ! اس سجدے کی وجہ سے میرے لئے اجر کو نوٹ کر لے“۔ اس کے علاوہ باقی الفاظ حسب سابق ہیں اس کی سند میں ایک راوی یمان بن نصر ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3691]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3691 in Urdu