🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابُ سُجُودِ الشُّكْرِ .
سجود شکر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3715
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: غَابَ عَنَّا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَخْرُجْ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ لَنْ يَخْرُجَ فَلَمَّا خَرَجَ سَجَدَ سَجْدَةً فَظَنَنَّا أَنَّ نَفْسَهُ قَدْ قُبِضَتْ فِيهَا فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ قَالَ:" إِنَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - اسْتَشَارَنِي فِي أُمَّتِي مَاذَا أَفْعَلُ بِهِمْ؟ فَقُلْتُ: مَا شِئْتَ أَيْ رَبِّ هُمْ خَلْقُكَ وَعِبَادُكَ فَاسْتَشَارَنِي الثَّانِيَةَ فَقُلْتُ لَهُ كَذَلِكَ، فَقَالَ: لَا أُحْزِنُكَ فِي أُمَّتِكَ يَا مُحَمَّدُ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ إِمَّا فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ أَوْ فِي الْمَنَاقِبِ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے اوجھل ہو گئے آپ تشریف نہیں لائے یہاں تک کہ ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ تشریف نہیں لائیں گے پھر آپ تشریف لائے اور سجدے میں چلے گئے ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید اس سجدے کے دوران آپ کی روح قبض ہو گئی ہے، جب آپ نے سر اٹھایا تو آپ نے فرمایا: میرے پروردگار نے میری امت کے بارے میں مجھ سے مشورہ لیا کہ میں ان کے ساتھ کیا کروں؟ تو میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو جو چاہے وہ کر! وہ تیری مخلوق ہیں، اور تیرے بندے ہیں پروردگار نے دوسری مرتبہ مجھ سے مشورہ لیا تو میں نے پھر اسی طرح کہ دیا پروردگار نے فرمایا: اے محمد! امیں تمہیں تمہاری امت کے بارے میں غمگین نہیں کروں گا“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اگر اللہ نے چاہا تو
یہ روایت مکمل طور پر آگے آئے گی جو یا تو نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئے گی یا امت کی فضیلت سے متعلق باب میں کتاب المناقب میں آئے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3715]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22825»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3715 in Urdu