🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِي الْمُعَافَى الشَّاكِرِ وَالْمُبْتَلَى الصَّابِرِ .
عافیت والے شکرگزار اور آزمائش کا شکار صبر کرنے والے شخص کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3727
عَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ رَأَى إِنْسَانًا بِهِ بَلَاءٌ فَقَالَ:" لَعَلَّكَ سَأَلْتَ رَبَّكَ يُعَجِّلُ لَكَ الْبَلَاءَ؟"، قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" فَهَلَّا سَأَلْتَ رَبَّكَ الْعَافِيَةَ وَقُلْتَ: رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَابِيُّ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُعْتَبَرُ بِهِ إِذَا رَوَى عَنْ ثِقَةٍ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے ایک شخص کو دیکھا جو کسی آزمائش (یعنی بیماری وغیرہ) کا شکار تھا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: شاید تم نے اپنے پروردگار سے یہ دعا کی ہو گی کہ وہ تمہیں جلدی (یعنی دنیا میں ہی) آزمائش کا شکار کر دے اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اپنے پروردگار سے عافیت کا سوال کیوں نہیں کیا؟ اور یہ کیوں نہیں کہا: ”اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زکریا غلابی ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے، جب یہ کسی ثقہ راوی سے روایت نقل کرے تو اس کا اعتبار کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3727]
تخریج الحدیث: «المعجم الصغير للطبزاني، من اسمه محمد، حديث 861، الأوسط للطبراني، باب العين، باب الميم من اسمه محمد، 6228، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6114، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 827»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3727 in Urdu