🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِي الْمُعَافَى الشَّاكِرِ وَالْمُبْتَلَى الصَّابِرِ .
عافیت والے شکرگزار اور آزمائش کا شکار صبر کرنے والے شخص کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3729
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَافِيَةَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لِصَاحِبِهَا مِنْ جَزِيلِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ شَكَرَ وَذَكَرَ الْبَلَاءَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لِصَاحِبِهِ مِنْ جَزِيلِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ صَبَرَ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَأَنْ أُعَافَى فَأَشْكُرُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُبْتَلَى فَأَصْبِرُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَرَسُولُ اللَّهِ يُحِبُّ مَعَكَ الْعَافِيَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْبَرَاءَ بْنَ النَّضْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عافیت کا ذکر کیا، اور عافیت والے شخص کے لئے اللہ تعالیٰ نے جو عظیم اجر و ثواب تیار کیا ہے اس کا ذکر کیا جب کہ وہ بندہ شکر کرتا ہو، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آزمائش کا ذکر کیا، اور جب آزمائش کا شکار شخص صبر کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے جو عظیم اجر و ثواب تیار کیا ہے اس کا ذکر کیا، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں عافیت میں رہوں اور شکر کروں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں کسی آزمائش کا شکار ہو کر صبر کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے رسول بھی تمہارے ساتھ عافیت کو پسند کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن براء بن نضر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3729]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3126»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3729 in Urdu