الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَ بَصَرُهُ .
جس شخص کی بینائی رخصت ہو جائے
حدیث نمبر: 3836
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعُودُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ وَهُوَ يَشْتَكِي عَيْنَيْهِ فَقَالَ لَهُ:" يَا زَيْدُ لَوْ كَانَ بَصَرُكَ لَمَا بِهِ [ كَيْفَ كُنْتَ تَصْنَعُ؟ قَالَ: إِذًا أَصْبِرُ وَأَحْتَسِبُ. قَالَ: إِنْ كَانَ بَصَرُكَ لَمَا بِهِ، ثُمَّ ] صَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ لَتَلْقَيَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ عَلَيْكَ ذَنْبٌ".
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے داخل ہوا ان کی آنکھوں میں تکلیف تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے زید اگر تمہاری بینائی رخصت ہو جائے، تو پھر تم کیا کرو گے؟ انہوں نے عرض کی: ایسی صورت میں، میں صبر سے کام لوں گا، اور ثواب کی امید رکھوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تمہاری بینائی رخصت ہو جائے اور تم صبر سے کام لو اور ثواب کی امید رکھو، تو جب تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گے، تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ثوری اور شعبہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3836]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12176، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3869/3»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3836 in Urdu