🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابٌ فِي الطَّاعُونِ وَالثَّابِتِ فِيهِ وَالْفَارِّ مِنْهُ .
طاعون کا بیان اس میں اپنی جگہ پر رہنے والے اور اس سے راہ فرار اختیار کرنے والے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3868
وَلَهَا عِنْدَ أَبِي يَعْلَى أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَخْزَةٌ تُصِيبُ أُمَّتِي مِنْ أَعْدَائِهِمُ الْجِنِّ، غُدَّةٌ كَغُدَّةِ الْإِبِلِ، مَنْ أَقَامَ عَلَيْهَا كَانَ مُرَابِطًا وَمَنْ أُصِيبَ بِهِ كَانَ شَهِيدًا وَمَنْ فَرَّ مِنْهُ كَالْفَارِّ مِنَ الزَّحْفِ".
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَالصَّابِرُ عَلَيْهِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
امام ابویعلیٰ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ روایت بھی نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ ایک وار ہے، جو میری امت کو ان کے دشمنوں جنات کی طرف سے لاحق ہو گا یہ اونٹ کے غدہ کی مانند غدہ ہے، جو شخص اس (طاعون زدہ علاقے) میں ٹھہرا رہے گا وہ پہرا دینے والا شمار ہو گا، اور جو اس میں مر جائے گا وہ شہید شمار ہو گا، اور جو اس سے فرار اختیار کرے گا وہ میدان جنگ سے فرار اختیار کرنے والے کی مانند ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اور اس پر صبر کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مانند ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3868]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 3868 in Urdu