🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ لَا يَتْرُكُ الْمَوْتَ أَحَدًا لِأَحَدٍ .
موت کسی کو کسی کے لئے نہیں چھوڑتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3898
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ بِمَكَّةَ مُقْعَدَانِ لَهُمَا ابْنٌ شَابٌّ فَكَانَ إِذَا أَصْبَحَ نَقَلَهُمَا فَأَتَى بِهِمَا الْمَسْجِدَ فَكَانَ يَكْتَسِبُ عَلَيْهِمَا يَوْمَهُ فَإِذَا كَانَ الْمَسَاءُ احْتَمَلَهُمَا فَأَقْبَلَ بِهِمَا، فَافْتَقَدَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالَ: مَاتَ ابْنُهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ تُرِكَ أَحَدٌ تُرِكَ ابْنُ الْمُقْعَدَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنُ نَجِيحٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي تَفْسِيرِ سُورَةِ صَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مکہ میں دو اپاہچ میاں بیوی تھے ان کا ایک نوجوان بیٹا تھا جب صبح ہوتی تھی تو وہ ان دونوں کو منتقل کرتا تھا اور انہیں مسجد میں لے آتا تھا وہ دن بھر ان دونوں کے لئے کماتا تھا جب شام ہوتی تھی تو ان دونوں کو اٹھا کر ساتھ لے جاتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غیر موجود پایا تو اس کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ کو بتایا گیا کہ ان دونوں کا بیٹا فوت ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر کسی کو چھوڑا جاتا، تو ان دو اپاہچ میاں بیوی کے بیٹے کو چھوڑ دیا جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے، اور وہ متروک ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس بارے میں ایک حدیث سورت ”ص“ کی تفسیر سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3898]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5964»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا


Majma al-Zawa'id Hadith 3898 in Urdu