الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ مَا يُخَفِّفُ الْمَوْتُ .
کیا چیز موت کو آسان کرتی ہے؟
حدیث نمبر: 3906
عَنِ الْمَشْيَخَةِ أَنَّهُمْ حَضَرُوا غُضَيْفَ بْنَ الْحَارِثِ حِينَ اشْتَدَّ سُوقُهُ فَقَالَ: هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ يَقْرَأُ يس؟ قَالَ: فَقَرَأَهَا صَالِحُ بْنُ شُرَيْحٍ السَّكُونِيُّ فَلَمَّا بَلَغَ أَرْبَعِينَ مِنْهَا قُبِضَ قَالَ: فَكَانَ الْمَشْيَخَةُ يَقُولُونَ: إِذَا قُرِئَتْ عِنْدَ الْمَوْتِ خُفِّفَ عَنْهُ بِهَا، قَالَ صَفْوَانُ: قَرَأَهَا عِيسَى بْنُ الْمُعْتَمِرِ عِنْدَ ابْنِ مَعْبَدٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
مشائخ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ غضیف بن حارث کے پاس موجود تھے، جب ان پر نزع کا عالم طاری ہونا شروع ہوا، تو انہوں نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ایک شخص سورت یسین پڑھ سکتا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: تو صالح بن شریح سکونی نے سورت یسین پڑھنا شروع کی جب وہ چالیسویں آیت تک پہنچے تو ان کی روح قبض ہو گئی۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو مشائخ یہ فرماتے ہیں: جب مرنے والے کے قریب سورت یسین پڑھی جائے تو اسے موت میں آسانی نصیب ہوتی ہے۔ صفوان نامی راوی بیان کرتے ہیں: عیسیٰ بن معتمر نے ابن معبد کے پاس اسے (یعنی سورہ یٰسین کو) پڑھا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3906]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3906]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3906 in Urdu