🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ تَلْقِينِ الْمَيِّتِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ .
میت کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3921
وَعَنْ يَحْيَى بْنَ طَلْحَةَ قَالَ: رَأَى عُمَرُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ حَزِينًا فَقَالَ: مَا لَكَ؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَاتٍ لَا يَقُولُهُنَّ عَبْدٌ عِنْدَ الْمَوْتِ إِلَّا نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ وَأَشْرَقَ لَهُ لَوْنَهُ، [ وَرَأَى ] مَا يَسُرُّهُ" قَالَ: فَمَا يَمْنَعُنِي أَنْ أَسْأَلَهُ عَنْهَا إِلَّا الْقُدْرَةُ عَلَيْهَا فَقَالَ عُمَرُ: إِنِّي لَأَعْلَمُ مَا هِيَ قَالَ طَلْحَةُ: مَا هِيَ؟ قَالَ: هَلْ تَعْلَمُ كَلِمَةً هِيَ أَفْضَلُ مِنْ كَلِمَةٍ دَعَا إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَّهُ عِنْدَ الْمَوْتِ، قَالَ طَلْحَةُ: هِيَ - وَاللَّهِ - هِيَ [ قَالَ عُمَرُ ] لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحیی بن طلحہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کو غمگین دیکھا تو دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں کچھ کلمات کے بارے میں جانتا ہوں جنہیں کوئی شخص مرتے وقت پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس کی پریشانی ختم کر دے گا، اور اس کے رنگ کو روشن کر دے گا، اور وہ شخص ایسی چیز دیکھے گا، جو اسے خوش کر دے گی“۔ پھر سیدنا طلحہ نے فرمایا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کر سکتا تھا، لیکن میں نے پھر بھی اس بارے میں آپ سے دریافت نہیں کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں جانتا ہوں کہ وہ کلمات کون سے ہیں؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کون سے ہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا آپ کسی ایسے کلے سے واقف ہیں جو اس کلمہ سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو جس کی طرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا (جناب ابوطالب) کو ان کے انتقال کے قریب دعوت دی تھی؟ تو سیدنا طلحہ نے کہا: وہی ہے اللہ کی قسم وہی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ «لا اله الا الله» ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3921]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1387، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11164، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4/4»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 3921 in Urdu