🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. بَابٌ فِي الصَّبْرِ وَالتَّسَلِّي بِمَوْتِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کے وصال کے حوالے سے صبر کرنا اور خود کو تسلی دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3953
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَقِيعِ عَلَى امْرَأَةٍ جَاثِمَةٍ عَلَى قَبْرٍ تَبْكِي، فَقَالَ لَهَا:" يَا أَمَةَ اللَّهِ، اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي". فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنِّي أَنَا الْحَرَّى الثَّكْلَى. فَقَالَ:" يَا أَمَةَ اللَّهِ، اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي". فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، لَوْ كُنْتَ مُصَابًا عَذَرْتَنِي. فَقَالَ:" يَا أَمَةَ اللَّهِ، اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي". فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، قَدْ أَسْمَعْتَ فَانْصَرِفْ عَنِّي. قَالَ: فَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَوَقَفَ عَلَى الْمَرْأَةِ فَقَالَ لَهَا: مَا قَالَ لَكِ الرَّجُلُ الذَّاهِبُ؟ قَالَتْ: قَالَ لِي كَذَا وَكَذَا. قَالَ: فَهَلْ تَعْرِفِينَهُ؟ قَالَتْ: لَا. قَالَ: ذَاكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَوَثَبَتْ مُسْرِعَةً وَهِيَ تَقُولُ: أَنَا أَصْبِرُ، أَنَا أَصْبِرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى، الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرَوَى الْبَزَّارُ طَرَفًا مِنْهُ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ الْأَسْوَدِ أَبُو عُبَيْدَةَ النَّاجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنت البقیع میں ایک خاتون کے پاس سے گزرے جو ایک قبر کے پاس بیٹھی ہوئی رو رہی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے اللہ کی کنیز! تم اللہ تعالی سے ڈرو اور صبر سے کام لو اس عورت نے کہا: اے اللہ کے بندے! میرا بچہ فوت ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کی کنیز! تم اللہ سے ڈرو اور صبر سے کام لو اس عورت نے کہا: اے اللہ کے بندے! اگر تمہیں یہ مصیبت لاحق ہوئی ہوتی تو تم مجھے معذور سمجھتے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کی کنیز! تم اللہ سے ڈرو اور صبر سے کام لو اس عورت نے کہا: اے اللہ کے بندے! تمہیں بات پتہ چل گئی ہے اب تم میرے پاس سے چلے جاؤ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص آپ کے پیچھے آ رہا تھا وہ عورت کے پاس ٹھہرا اس نے اس عورت سے دریافت کیا: جو صاحب ابھی گئے ہیں انہوں نے تم سے کیا کہا: تھا اس عورت نے کہا: انہوں نے مجھے یہ یہ کہا: تھا اس شخص نے کہا: کیا تم انہیں پہچانتی ہو؟ اس عورت نے جواب دیا: جی نہیں اس شخص نے کہا: وہ اللہ کے رسول تھے راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ عورت تیزی سے اٹھ کر آئی اور بولی: میں صبر سے کام لیتی ہوں میں صبر سے کام لیتی ہوں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صبر صدمے کے آغاز میں ہوتا ہے صبر صدمے کے آغاز میں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن اسود ابوعبیدہ ناجی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3953]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3953 in Urdu