الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ الثَّنَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ .
میت کی تعریف کرنا
حدیث نمبر: 3966
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّتْ جِنَازَةٌ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ الْجِنَازَةُ؟" فَقَالَ: جِنَازَةُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ، [ كَانَ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولِهِ. فَقَالَ:" وَجَبَتْ" ثَلَاثًا. ثُمَّ مَرَّتْ أُخْرَى فَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟" فَقَالُوا: جِنَازَةُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ ] كَانَ يُبْغِضُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَالَ:" وَجَبَتْ" ثَلَاثًا.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا ایک جنازہ گزرا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کس کا جنازہ ہے؟ کسی نے بتایا یہ فلاں بن فلاں کا جنازہ ہے۔ وہ ایک ایسا شخص تھا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: واجب ہو گئی پھر ایک اور جنازہ گزرا آپ نے دریافت کیا: یہ کس کا جنازہ ہے؟ لوگوں نے بتایا یہ فلاں بن فلاں کا جنازہ ہے وہ ایک ایسا شخص تھا جو اللہ اور اس کے رسول سے بغض رکھتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا واجب ہو گئی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث منقول ہے، جو اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3966]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3966 in Urdu