الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ وَاحِدٌ .
جس کا ایک بچہ فوت ہوا ہو
حدیث نمبر: 3998
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَاتَ لَهُ وَلَدٌ ذَكَرٌ، أَوْ أُنْثَى - سَلَّمَ أَوْ لَمْ يُسَلِّمْ، رَضِيَ أَوْ لَمْ يَرْضَ، صَبَرَ أَوْ لَمْ يَصْبِرْ - لَمْ يَكُنْ لَهُ ثَوَابٌ دُونَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْأَعْشَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْأَعْشَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کا کوئی بچہ فوت ہو جائے خواہ بچہ ہو، یا بچی ہو خواہ اس نے اس کو تسلیم کیا ہو، یا نہ کیا ہو، اس پر راضی ہوا ہو، یا نہ ہوا ہو اس نے صبر سے کام لیا ہو، یا نہ لیا ہو، اس کا ثواب جنت سے کم نہیں ہو گا“۔
يہ روایت امام طبرانی نے ہم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد اعشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3998]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5749»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3998 in Urdu