الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُقَدِّمْ وَلَدًا وَلَا غَيْرَهُ .
جس کا کوئی بچہ یا اس کے علاوہ کوئی اور فوت نہ ہوا ہو
حدیث نمبر: 4001
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَجْلِسٍ مَنْ بَنِي سَلَمَةَ فَقَالَ:" يَا بَنِي سَلَمَةَ، مَا الرَّقُوبُ فِيكُمْ؟" قَالَ: الَّذِي لَا وَلَدَ لَهُ. قَالَ:" بَلْ هُوَ الَّذِي لَا فَرَطَ لَهُ". قَالَ:" مَا الْمُعْدَمُ فِيكُمْ؟". قَالُوا: الَّذِي لَا مَالَ لَهُ. قَالَ:" بَلْ هُوَ الَّذِي يَقْدَمُ وَلَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْبَزَّارُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْبَزَّارُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنوسلمہ کی ایک محفل کے پاس آ کر ٹھہر گئے آپ نے ارشاد فرمایا: اے بنوسلمہ تمہارے درمیان رقوب کسے کہا: جاتا ہے ایک شخص نے بتایا اس کو جس کا بچہ زندہ نہ رہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ رقوب وہ ہوتی ہے کہ جس کا کوئی بچہ فوت نہ ہوا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے درمیان معدم کسے کہا: جاتا ہے لوگوں نے کہا: اس شخص کو جس کا مال نہ ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں بلکہ اس سے مراد وہ شخص ہے، جس نے آگے کچھ نہ بھیجا ہو، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کے لئے کوئی بھلائی نہ ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4001]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4001]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4001 in Urdu