🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. بَابُ لَا يُكَفَّرُ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ بِذَنْبٍ .
کسی گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے اہل قبلہ میں سے کسی کی تکفیر نہیں کی جائے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 408
وَعَنْ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا وَهُوَ مُجَاوِرٌ بِمَكَّةَ، وَهُوَ نَازِلٌ فِي بَنِي فِهْرٍ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ: هَلْ كُنْتُمْ تَدْعُونَ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ مُشْرِكًا؟ قَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ، فَفَزِعَ لِذَلِكَ. قَالَ: هَلْ كُنْتُمْ تَدْعُونَ أَحَدًا مِنْهُمْ كَافِرًا؟ قَالَ: لَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوسفیان بیان کرتے ہیں: میں نے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: جو اُس وقت مکہ میں ٹھہرے ہوئے تھے، اُنہوں نے بنو فہر کے ہاں پڑاؤ کیا ہوا تھا، ایک شخص نے اُن سے سوال کیا: کیا آپ لوگ یعنی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، اہل قبلہ میں سے کسی شخص کو مشرک قرار دیتے تھے؟ تو اُنہوں نے جواب دیا: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے، وہ (یعنی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) اس بات سے خوف زدہ ہو گئے، اُس شخص نے دریافت کیا: کیا آپ لوگ (یعنی صحابہ کرام) ان (یعنی اہل قبلہ) میں سے، کسی کو کافر قرار دیتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں!۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 408]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده، 2311 اورده المؤلف فى المقصد العلى 1737»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 408 in Urdu