الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابٌ فِي الشَّهِيدِ .
شہید کا بیان
حدیث نمبر: 4082
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ، وَكَانَ يُدْعَى فِي زَمَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَارِئَ، وَكَانَ لَقِيَ عَدُوًّا، فَانْهَزَمَ مِنْهُمْ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: هَلْ لَكَ فِي الشَّامِ لَعَلَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَيْكَ؟ قَالَ: لَا، إِلَّا الْعَدُوَّ الَّذِي فَرَرْتُ مِنْهُمْ، قَالَ: فَخَطَبَهُمْ بِالْقَادِسِيَّةِ، فَقَالَ: إِنَّا لَاقُو الْعَدُوِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ غَدًا، وَإِنَّا مُسْتَشْهِدُونَ فَلَا تَغْسِلُوا عَنَّا دَمًا، وَلَا نُكَفَّنُ إِلَّا فِي ثَوْبٍ كَانَ عَلَيْنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعید بن عبید رضی اللہ عنہ جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قاری کہا: جاتا تھا ان کا دشمن سے سامنا ہوا دشمن نے ان لوگوں کو پسپا کر دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ شام جانا چاہیں گے ہو سکتا ہے اللہ تعالٰی آپ پر مہربانی کرے انہوں نے کہا: جی نہیں! میں اس دشمن کی طرف جانا چاہوں گا، جس سے میں فرار ہوا تھا راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے ”قادسیہ“ کے مقام پر ان لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ کہا: کل اگر اللہ نے چاہا، تو ہم دشمن کا سامنا کریں گے اور ہم جام شہادت نوش کریں گے، تم ہمارے خون کو نہ دھونا اور ہمیں اسی کپڑے کا کفن دینا، جو ہمارے جسم پر موجود ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4082]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4082]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4082 in Urdu