الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَفَنِ .
کفن کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4094
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَانَتْ عَلَيْهِ نَمِرَةٌ، فَكَانَ عَلِيٌّ هُوَ الَّذِي أَدْخَلَهُ قَبْرَهُ، فَكَانَ إِذَا غَطَّى بِهَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ قَدَمَاهُ، وَإِذَا غَطَّى قَدَمَيْهِ خَرَجَتْ رَأْسُهُ، فَسَأَلَ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُ أَنْ يُغَطِّيَ رَأْسَهُ، وَأَنْ يَأْخُذَ [ لَهُ ] شَجَرًا مِنَ الْعَلَجَانِ فَيَجْعَلَهُ عَلَى رِجْلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ أَيُّوبَ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُيَيْنَةَ، وَأَيُّوبُ لَمْ أَعْرِفْ مَنْ هُوَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ أَيُّوبَ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُيَيْنَةَ، وَأَيُّوبُ لَمْ أَعْرِفْ مَنْ هُوَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو قتل کیا گیا تو ان کے جسم پر دھاری دار چادر تھی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں قبر میں داخل کیا تھا جب وہ اُن کے سر کو ڈھانپتے تھے تو پاؤں ظاہر ہو جاتے تھے، اور جب وہ ان کے پاؤں کو ڈھانپتے تھے تو سر ظاہر ہو جاتا تھا انہوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ ان کے سر کو ڈھانپ دیں اور علجان درخت کے کچھ پتے لے کر ان کے پاؤں پر ڈال دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایوب کی حکم بن عتیبہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ ایوب نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں کہ یہ کون ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4094]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12107)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12107»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4094 in Urdu