🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَفَنِ .
کفن کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4096
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَمْزَةَ وَقَدْ جُدِعَ أَنْفُهُ وَمُثِّلَ بِهِ فَقَالَ:" لَوْلَا أَنْ تَجِدَ صَفِيَّةُ فِي نَفْسِهَا تَرَكْتُهُ حَتَّى يَحْشُرَهُ اللَّهُ مِنْ بُطُونِ السِّبَاعِ وَالطَّيْرِ"، فَكُفِّنَ فِي نَمِرَةٍ ; إِذَا خُمِّرَ رَأْسُهُ بَدَتْ رِجْلَاهُ، وَإِذَا خُمِّرَ رِجْلَاهُ بَدَا رَأْسُهُ، فَخَمَّرُوا رَأْسَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ الْكَفَنِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ (کی میت) کے پاس سے ہوا ان کی ناک کاٹ دی گئی تھی اور مثلہ کر دیا گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہما پریشان ہو جائیں گی میں ان کو یوں ہی رہنے دیتا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ حشر کے دن انہیں درندوں اور پرندوں کے پیٹوں میں سے اٹھا لیتا انہیں ایک چادر میں کفن دیا گیا جب ان کا سر ڈھانپا جاتا تھا، تو پاؤں ظاہر ہو جاتے تھے، اور جب پاؤں ڈھانپے جاتے تھے تو سر ظاہر ہو جاتا تھا، تو لوگوں نے ان کے سر کو ڈھانپ دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام ابوداؤد نے اس کا کچھ حصہ ذکر کیا ہے، جس میں کفن کا ذکر نہیں ہے۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4096]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 3136، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2939، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2608، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4911، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1879»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4096 in Urdu