🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. بَابٌ فِي النِّفَاقِ وَعَلَامَاتِهِ وَذِكْرِ الْمُنَافِقِينَ .
نفاق اور اُس کی علامات کا بیان، نیز منافقین کا تذکره
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 415
وَعَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ خِلَالِ الْمُنَافِقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ"، فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمَا ثَقِيلَانِ، فَلَقِيتُهُمَا فَقُلْتُ: مَالِي أَرَاكُمَا ثَقِيلَيْنِ؟ فَقَالَا: حَدِيثًا سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنْ خِلَالِ الْمُنَافِقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ". قَالَ: أَوَلَا سَأَلْتُمَاهُ؟ قَالَا: هِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: لَكِنِّي سَأَسْأَلُهُ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: لَقِيَنِي أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَهُمَا ثَقِيلَانِ، وَذَكَرْتُ مَا قَالَا، فَقَالَ:" قَدْ حَدَّثْتُهُمَا وَلَمْ أَضَعْهُ عَلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي يَضَعَانِهِ، وَلَكِنَّ الْمُنَافِقَ إِذَا حَدَّثَ بِحَدِيثٍ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يَكْذِبُ، وَإِذَا وَعَدَ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يُخْلِفُ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يَخُونُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو النُّعْمَانِ عَنْ أَبِي وَقَّاصٍ، وَكِلَاهُمَا مَجْهُولٌ - قَالَهُ التِّرْمِذِيُّ - وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”منافق کی عادات میں یہ بات شامل ہے کہ جب وہ بولے:، تو غلط بیانی کرتا ہے، جب وعدہ کرے، تو اس کے خلاف کرتا ہے، اور جب اُسے امین بنایا جائے، تو خیانت کرتا ہے“۔ یہ دونوں حضرات، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھے، تو دونوں پریشان تھے، میری اُن دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی، تو میں نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے؟ میں آپ دونوں کو پریشان دیکھ رہا ہوں، اُنہوں نے بتایا: اس کی وجہ وہ حدیث ہے، جو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”منافق کی عادات میں یہ بات شامل ہے کہ جب وہ بولے:، تو غلط بیانی کرتا ہے، جب وعدہ کرے، تو اُس کے خلاف کرتا ہے، اور جب اُسے امین بنایا جائے، تو خیانت کرتا ہے“۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال نہیں کیا؟ ان دونوں حضرات نے جواب دیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیبت کی وجہ سے (ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال نہیں کیا) تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کروں گا، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور میں نے عرض کی: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی مجھ سے ملاقات ہوئی، وہ دونوں پریشان تھے، پھر میں نے اُن دونوں حضرات کی بات کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اُن دونوں سے یہ بات بیان کی تھی، لیکن میں نے اُس کا وہ مفہوم مراد نہیں لیا تھا، جو ان دونوں نے مراد لیا ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ منافق شخص، جب کوئی بات کرتا ہے، تو وہ دل میں یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بولے: گا اور جب وہ کوئی وعدہ کرتا ہے، تو وہ دل میں یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ اس کی خلاف ورزی کرے گا، اور جب اُسے امین بنایا جاتا ہے، تو وہ دل میں یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ خیانت کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابونعمان نے ابووقاص سے روایت کیا ہے اور یہ دونوں راوی مجہول ہیں، یہ بات امام ترمذی نے نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 415]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 415 in Urdu