الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
حدیث نمبر: 42
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجَارِيَةٍ سَوْدَاءَ أَعْجَمِيَّةٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلَيَّ [ عِتْقَ ] رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ اللَّهُ؟" فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا إِلَى السَّمَاءِ بِأُصْبُعِهَا السَّبَّابَةِ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَنَا؟" فَأَشَارَتْ بِأُصْبُعِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِلَى السَّمَاءِ ; أَيْ أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" أَعْتِقْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ لَهَا:" مَنْ رَبُّكِ؟" فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَتْ: اللَّهُ.
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنَ الطَّبَرَانِيِّ فِي هَذَا الْبَابِ فِي كِتَابِ الْعِتْقِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص ایک سیاہ فام عجمی کنیز کو ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر ایک مؤمن گردن کو آزاد کرنا لازم ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنیز سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ تو اس نے شہادت کی انگلی اور سر کے ذریعے آسمان کی طرف اشارہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: میں کون ہوں؟ اس نے اپنی انگلی کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور آسمان کی طرف اشارہ کیا، یعنی یہ کہا: کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: تم اسے آزاد کر دو!
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، البتہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تمہارا پروردگار کون ہے؟ تو اس نے سر کے ذریعے آسمان کی طرف اشارہ کیا اور بولی: اللہ تعالیٰ ہے“۔
اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے (علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: طبرانی کی نقل کردہ احادیث جو اس موضوع سے متعلق ہیں، وہ غلام آزاد کرنے سے متعلق کتاب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 42]

تخریج الحدیث: «أورده الامام احمد فى مسنده 291/2، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5523 اورده المؤلف فى زوائد المسند 26، اورده المؤلف فى كشف الاستار 13، أخرجه مسند أحمد برقم: 7846، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2619»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 42 in Urdu