الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
93. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ .
غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4205
وَعَنِ ابْنِ خَارِجَةَ قَالَ: لَمَّا بَلَغَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفَاةُ النَّجَاشِيِّ قَالَ:" إِنَّ أَخَاكُمْ قَدْ تُوُفِّيَ"، فَخَرَجْنَا فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ، فَصَلَّيْنَا وَمَا نَرَى شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُمَرَانَ بْنُ أَعْيَنَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُمَرَانَ بْنُ أَعْيَنَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابن خارجہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نجاشی کے انتقال کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارے بھائی کا انتقال ہو گیا ہے (راوی بیان کرتے ہیں) ہم لوگ نکلے ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنا لیں اور ہم نے نماز جنازہ ادا کی حالانکہ ہم کچھ نہیں دیکھ رہے تھے (یعنی میت ہمارے سامنے نہیں تھی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمران بن اعین ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے یحیی بن معین نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4205]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5142)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5142»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4205 in Urdu