الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
حدیث نمبر: 421
وَعَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ قَالَ: قُلْنَا لِحُذَيْفَةَ: كَيْفَ عَرَفْتَ أَمْرَ الْمُنَافِقِينَ وَلَمْ يَعْرِفْهُ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -؟ قَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَسِيرُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَامَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَسَمِعْتُ نَاسًا مِنْهُمْ يَقُولُونَ: لَوْ طَرَحْنَاهُ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَانْدَقَّتْ عُنُقُهُ فَاسْتَرَحْنَا مِنْهُ، فَسِرْتُ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ، وَجَعَلْتُ أَقْرَأُ وَأَرْفَعُ صَوْتِي فَانْتَبَهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟" فَقُلْتُ: حُذَيْفَةُ. قَالَ:" مَنْ هَؤُلَاءِ؟". قُلْتُ: فُلَانٌ وَفُلَانٌ حَتَّى عَدَدْتُهُمْ. قَالَ:" وَسَمِعْتَ مَا قَالُوا؟". قُلْتُ: نَعَمْ، وَلِذَلِكَ سِرْتُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُمْ. قَالَ:" فَإِنَّ هَؤُلَاءِ فُلَانًا وَفُلَانًا" حَتَّى عَدَّ أَسْمَاءَهُمْ" مُنَافِقُونَ، لَا تُخْبِرَنَّ أَحَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدِ اخْتَلَطَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدِ اخْتَلَطَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نے منافقین کے معاملے کو کیسے پہچان لیا؟ جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کوئی بھی اُسے نہیں پہچان سکا، یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی (اُسے نہیں پہچان سکے) تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک مرتبہ میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلتا ہوا جا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر سو گئے، اس دوران میں نے کچھ لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا: اگر ہم انہیں (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو) ان کی سواری سے گرا دیں، تو ان کی گردن ٹوٹ جائے گی اور ہمیں ان سے نجات مل جائے گی تو میں اُن لوگوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان چلتا رہا، میں نے بلند آواز میں تلاوت شروع کر دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو گئے، آپ نے دریافت کیا: کون ہے؟ میں نے عرض کی: حذیفہ! آپ نے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ میں نے بتایا: فلاں ہے، اور فلاں ہے، یہاں تک کہ میں نے اُن سب کے بارے میں بتا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اُنہوں نے جو کہا: ہے، وہ تم نے سنا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! اسی لئے میں آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان چل رہا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ فلاں اور فلاں ہیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے نام گنوائے اور فرمایا: یہ منافقین ہیں، تم کسی کو نہ بتانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 421]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 421]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3015، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3015»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 421 in Urdu