الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى مَنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ .
ایسے شخص کی نماز جنازہ ادا کرنا، جس کے ذمہ قرض ہو
حدیث نمبر: 4210
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِجِنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا قَالَ:" هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟"، قَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ نَهَانِي أَنْ أُصَلِّيَ عَلَى مَنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ، فَقَالَ: إِنَّ صَاحِبَ الدَّيْنِ مُرْتَهَنَّ فِي قَبْرِهِ حَتَّى يُقْضَى دَيْنُهُ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ اس کی نماز جنازہ ادا کریں آپ نے دریافت کیا: کیا اس کے ذمہ کوئی قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نے مجھے اس بات سے منع کیا ہے کہ میں کسی ایسے شخص کی نماز جنازہ ادا کروں جس کے ذمہ قرض ہو اور انہوں نے کہا: مقروض شخص اپنی قبر میں رہن رکھا رہتا ہے، جب تک اس کی طرف سے اس کے قرض کو ادا نہیں کر دیا جاتا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4210]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4210]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3477)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2926، 2928/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4210 in Urdu