الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى أَهْلِ الْمَعَاصِي .
گناہ گاروں کی نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4218
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ:" إِنَّا مُدْلِجُونَ، فَلَا يُدْلِجَنَّ مُصْعِبٌ وَلَا مُضْعِفٌ"، فَأَدْلَجَ رَجُلٌ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ صَعْبَةٍ، فَسَقَطَ فَانْدَقَّتْ فَخِذُهُ فَمَاتَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالصَّلَاةِ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَمَرَ مُنَادِيًا يُنَادِي فِي النَّاسِ:" إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ہم رات کے وقت سفر کر رہے ہیں کوئی بھی ایسا شخص رات کے وقت سفر نہ کرے، جس کا جانور سرکش ہو، یا کمزور ہو ایک شخص نے اپنی سرکش اونٹنی پر رات کے وقت سفر کیا وہ گر گیا اس کی زانوں کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ مر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کا حکم دیا اور پھر آپ نے منادی کو یہ حکم دیا کہ وہ لوگوں میں یہ اعلان کر دے: جنت کسی نافرمان کے لئے۔ حلال نہیں ہے، یہ اعلان تین مرتبہ کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4218]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4218]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1436) . اخرجه الامام احمد فى المسند (275/5). اخرجه الامام البزار فى المسند (830)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21859، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2690، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1436، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4174»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 4218 in Urdu