الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ والوں کی نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4223
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ غُلَامٌ شَابٌّ يَخْدُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرِضَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ فَقَالَ:" تَشْهَدُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَى أَبِيهِ، فَقَالَ لَهُ: قُلْ كَمَا يَقُولُ لَكَ مُحَمَّدٌ. قَالَ: فَقَبِلَ ثُمَّ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ لِأَصْحَابِهِ ] :" صَلُّوا عَلَى أَخِيكُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک نوجوان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا (وہ یہودی تھا) وہ بیمار ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کرنے کے لئے اس کے پاس تشریف لائے آپ نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اللہ کا رسول ہوں؟ راوی بیان کرتے ہیں: اس شخص نے اپنے والد کی طرف دیکھنا شروع کیا، تو اس کے والد نے اس سے کہا: تم اس طرح کہہ دو جس طرح سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم سے فرما رہے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس شخص نے کلمہ شہادت پڑھا اور پھر انتقال کر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ اپنے بھائی کی نماز جنازہ ادا کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4223]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4223]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4306) اخرجه الامام احمد فى المسند (260/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4223 in Urdu