🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 423
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَطْنَ الْوَادِي، وَأَخَذَ النَّاسُ الْعَقَبَةَ، فَجَاءَ سَبْعَةُ نَفَرٍ مُتَلَثِّمُونَ، فَلَمَّا رَآهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ حُذَيْفَةُ الْقَائِدَ وَعَمَّارٌ السَّائِقَ - قَالَ:" شُدُّوا مَا بَيْنَكُمَا" فَلَمْ يَصْنَعُوا شَيْئًا، فَنَظَرَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا حُذَيْفَةُ، هَلْ تَدْرِي مَنِ الْقَوْمُ؟" قُلْتُ: مَا أَعْرِفُ مِنْهُمْ إِلَّا صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ، فَإِنِّي أَعْلَمُ أَنَّهُ فُلَانٌ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ تَلِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَقَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ، كَانَ يَتَشَيَّعُ وَيُدَلِّسُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وادی کے نشیبی حصے میں آئے اور لوگ گھاٹی کی طرف چلے گئے، اسی دوران سات افراد آئے، جو دھاٹے باندھے ہوئے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ فرمایا، تو اُس وقت سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ جانور کو آگے لے کر چل رہے تھے اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اُسے پیچھے سے ہانک رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے درمیان کی چیز کا خیال رکھنا، اُن لوگوں نے کچھ بھی نہیں کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کی طرف دیکھا اور پھر ارشاد فرمایا: اے حذیفہ! کیا تم جانتے ہو؟ یہ کون لوگ ہیں؟ میں نے عرض کی: میں ان میں سے صرف سرخ اونٹ والے شخص کو پہچانتا ہوں، مجھے پتا ہے کہ یہ فلاں ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): اُن کے حوالے سے ”صحیح“ میں حدیث منقول ہے جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی تلید بن سلیمان ہے، جیسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے اور یہ کہا: ہے: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس میں تشیع پایا جاتا تھا اور یہ تدلیس کرتا تھا، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 423]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 3831»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 423 in Urdu