الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. بَابُ مَا يَقُولُ عِنْدَ إِدْخَالِ الْمَيِّتِ الْقَبْرَ .
میت کو قبر میں داخل کرتے وقت کیا پڑھا جائے؟
حدیث نمبر: 4239
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: لَمَّا وُضِعَتْ أُمُّ كُلْثُومٍ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْقَبْرِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى" قَالَ: ثُمَّ قَالَ: لَا أَدْرِي أَوْ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، أَمْ لَا؟ فَلَمَّا بَنَى عَلَيْهَا لَحْدَهَا طَفِقَ يَطْرَحُ إِلَيْهِمُ الْحُبُوبَ، وَيَقُولُ:" سُدُّوا خِلَالَ اللَّبِنِ"، ثُمَّ قَالَ:" أَمَا إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِشَيْءٍ، وَلَكِنَّهُ يُطَيِّبُ نَفْسَ الْحَيِّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہ کو قبر میں اتارا جانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اسی سے ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے، اور اسی میں ہم تمہیں لوٹا دیں گے اور اسی میں سے ہم تمہیں دوبارہ نکالیں گے“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے یہ پڑھا تھا یا نہیں: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اور اللہ کے رسول کے دین پر (میں اسے سپرد خاک کرتا ہوں)“۔ جب آپ نے ان کی لحد بنا دی تو آپ نے ان کی طرف چھوٹے پتھر بڑھانے شروع کیے اور آپ نے فرمایا: ان کے ذریعے اینٹوں کے درمیان خالی جگہ کو پر کر دو! پھر آپ نے ارشاد فرمایا: یہ کوئی چیز نہیں ہے، لیکن اس کے ذریعے زندہ شخص کو اطمینان ملتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4239]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4239]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (254/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21683»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
Majma al-Zawa'id Hadith 4239 in Urdu