🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. بَابٌ فِي قَبْرِهِ ، فَيَقُولُ - أَوْ يُقَالُ - : انْظُرْ إِلَى مَجْلِسِكَ . ثُمَّ يَرَى الْقَبْرَ فَكَأَنَّمَا كَانَتْ رَقْدَةً ، فَإِذَا كَانَ عَدُوَّ اللَّهِ نَزَلَ بِهِ الْمَوْتُ وَعَايَنَ مَا عَايَنَ ، فَإِنَّهُ لَا يُحِبُّ أَنْ تَخْرُجَ رُوحُهُ أَبَدًا ، وَاللَّهُ يُبَغِضُ لِقَاءَهُ ، فَإِذَا جَلَسَ فِي قَبْرِهِ أَوْ أُجْلِسَ يُقَالُ لَهُ : مَنْ رَبُّكَ ؟ فَيَقُولُ : لَا أَدْرِي . فَيُقَالُ : لَا دَرَيْتَ . فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ مِنْ جَهَنَّمَ ثُمَّ يُضْرَبُ ضَرْبَةً تُسْمِعُ كُلَّ دَابَّةٍ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ . ثُمَّ يُقَالُ لَهُ : نَمْ كَمَا يَنَامُ الْمَنْهُوسُ " . - فَقُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ : مَا الْمَنْهُوسُ ؟ قَالَ : الَّذِي تَنْهَشُهُ الدَّوَابُّ وَالْجَنَادِبُ - " ثُمَّ يُضَيَّقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ " .
قبر میں سوال ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4271
وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ - قَالَ:"" إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَنْزِلُ بِهِ الْمَوْتُ وَيُعَايِنُ مَا يُعَايِنُ، فَوَدَّ لَوْ خَرَجَتْ - يَعْنِي نَفْسَهُ - وَاللَّهُ يُحِبُّ لِقَاءَهُ، فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَصْعَدُ بِرُوحِهِ إِلَى السَّمَاءِ فَتَأْتِيهِ أَرْوَاحُ الْمُؤْمِنِينَ فَيَسْتَخْبِرُونَهُ عَنْ مَعَارِفِهِمْ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، فَإِذَا قَالَ: تَرَكْتُ فُلَانًا فِي الدُّنْيَا ; أَعْجَبَهُمْ ذَلِكَ، وَإِذَا قَالَ: إِنَّ فُلَانًا قَدْ مَاتَ، قَالُوا: مَا جِيءَ بِهِ إِلَيْنَا.
وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَجْلِسُ فِي قَبْرِهِ فَيُسْأَلُ: مَنْ رَبُّهُ؟ فَيَقُولُ: رَبِّيَ اللَّهُ. فَيَقُولُ: مَنْ نَبِيُّكَ؟ فَيَقُولُ: نَبِيِّي مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَمَا دِينُكَ؟ قَالَ: دِينِي الْإِسْلَامُ. فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ فِي قَبْرِهِ، فَيَقُولُ - أَوْ يُقَالُ -: انْظُرْ إِلَى مَجْلِسِكَ. ثُمَّ يَرَى الْقَبْرَ فَكَأَنَّمَا كَانَتْ رَقْدَةً، فَإِذَا كَانَ عَدُوَّ اللَّهِ نَزَلَ بِهِ الْمَوْتُ وَعَايَنَ مَا عَايَنَ، فَإِنَّهُ لَا يُحِبُّ أَنْ تَخْرُجَ رُوحُهُ أَبَدًا، وَاللَّهُ يُبَغِضُ لِقَاءَهُ، فَإِذَا جَلَسَ فِي قَبْرِهِ أَوْ أُجْلِسَ يُقَالُ لَهُ: مَنْ رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي. فَيُقَالُ: لَا دَرَيْتَ. فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ مِنْ جَهَنَّمَ ثُمَّ يُضْرَبُ ضَرْبَةً تُسْمِعُ كُلَّ دَابَّةٍ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ. ثُمَّ يُقَالُ لَهُ: نَمْ كَمَا يَنَامُ الْمَنْهُوسُ". - فَقُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: مَا الْمَنْهُوسُ؟ قَالَ: الَّذِي تَنْهَشُهُ الدَّوَابُّ وَالْجَنَادِبُ -" ثُمَّ يُضَيَّقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ خَلَا سَعِيدَ بْنَ بَحْرٍ الْقَرَاطِيسِيَّ، فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
ابوحازم، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے اسے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے): ”جب مومن پر موت نازل ہوتی ہے، اور وہ دیکھتا ہے جو کچھ دیکھتا ہے، تو وہ یہ چاہتا ہے کہ اس کی جان نکل جائے، اور اللہ تعالیٰ اس سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، مومن کی روح کو آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے، تو اہل ایمان کی روحیں اس کے پاس آتی ہیں اور اس سے زمین والوں میں سے اپنے جاننے والوں کے بارے میں دریافت کرتی ہیں، جب وہ یہ کہتا ہے: میں فلاں کو دنیا میں چھوڑ کر آیا ہوں، تو یہ بات انہیں اچھی لگتی ہے، اور جب وہ یہ کہتا ہے: فلاں کا انتقال ہو چکا ہے، تو وہ کہتی ہیں: اسے ہمارے پاس نہیں لایا گیا۔ مومن اپنی قبر میں بیٹھ جاتا ہے، اور اس سے دریافت کیا جاتا ہے: اس کا پروردگار کون ہے؟ وہ کہتا ہے: میرا پروردگار اللہ ہے، فرشتہ دریافت کرتا ہے: تمہارا نبی کون ہے؟ وہ کہتا ہے: میرے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، فرشتہ دریافت کرتا ہے: تمہارا دین کیا ہے؟ وہ کہتا ہے: میرا دین اسلام ہے، تو اس کے لئے اس کی قبر میں ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے، اور فرشتہ کہتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس سے کہا جاتا ہے: تم اپنے ٹھکانے کی طرف دیکھو، پھر وہ قبر کو یوں دیکھتا ہے جیسے وہ صرف ایک نیند تھی۔ اور جب اللہ کا دشمن ہو، اس پر موت نازل ہو، اور وہ دیکھے جو کچھ دیکھتا ہے، تو وہ کبھی یہ پسند نہیں کرتا کہ اس کی روح نکلے، اور اللہ تعالیٰ اس سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے، جب وہ اپنی قبر میں بیٹھتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اسے بٹھایا جاتا ہے، تو اس سے کہا جاتا ہے: تمہارا پروردگار کون ہے؟ وہ کہتا ہے: مجھے نہیں معلوم، تو کہا جاتا ہے: تم نے سمجھ بوجھ حاصل نہیں کی، پھر اس کے لئے جہنم کا ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے، پھر اسے ایسی ضرب لگائی جاتی ہے جسے انسانوں اور جنات کے علاوہ ہر جاندار سنتا ہے، پھر اس سے کہا جاتا ہے: تم اس طرح سو جاؤ جس طرح منہوس سوتا ہے“۔ (ابوحازم کہتے ہیں:) میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: منہوس سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ شخص جسے کیڑے مکوڑے اور ٹڈیاں نوچتے ہیں۔ ”پھر اس کی قبر اس پر تنگ کر دی جاتی ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا ایک حصہ ”صحیح“ میں منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ سعید بن بحر قراطیسی کا معاملہ مختلف ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4271]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (874)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4271 in Urdu