الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
حدیث نمبر: 428
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي الطُّفَيْلِ فَوَجَدْتُهُ طَيِّبَ النَّفْسِ، فَقُلْتُ: لَأَغْتَنِمَنَّ ذَلِكَ مِنْهُ فَقُلْتُ: يَا أَبَا الطُّفَيْلِ، النَّفَرُ الَّذِينَ لَعَنَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ هُمْ؟ سَمِّهِمْ مَنْ هُمْ؟ قَالَ: فَهَمَّ أَنْ يُخْبِرَنِي بِهِمْ، فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ سَوْدَةُ: مَهْ يَا أَبَا الطُّفَيْلِ، أَمَا بَلَغَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، فَأَيُّمَا عَبْدٍ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ دَعَوْتُ عَلَيْهِ بِدَعْوَةٍ فَاجْعَلْهَا لَهُ زَكَاةً وَرَحْمَةً"؟.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن عثمان بن خثیم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو میں نے اُن کا مزاج خوشگوار پایا، میں نے سوچا میں اس موقع کو غنیمت سمجھوں گا، میں نے کہا: اے سیدنا ابوطفیل! وہ افراد کون تھے؟ جن پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی تھی، آپ اُن کے نام بیان کیجیے کہ وہ کون تھے؟ راوی بیان کرتے ہیں: اُنہوں نے مجھے اُن کے نام بیان کرنے کا ارادہ کیا، تو اُن کی اہلیہ سیدہ سودہ نے اُن سے کہا: اے ابوطفیل! آپ رُک جائیے! کیا آپ تک
یہ روایت نہیں پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے اللہ! میں ایک بشر ہوں، اہل ایمان میں سے، جس بھی شخص کے خلاف میں دعا کر دوں (اور وہ اس کا مستحق نہ ہو) تو تو اُس دعائے ضرر کو اُس شخص کے حق میں، پاکیزگی اور رحمت کا باعث بنا دینا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 428]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 454/5، اورده المؤلف فى زوائد المسند 4011، أخرجه مسند أحمد برقم: 23281»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 428 in Urdu